بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر اسمگلنگ کیس؛ ماڈل ایان کے موبائلز بلاک ہونے سے معاملہ مشکوک

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: غیر ملکی کرنسی سمگل کیے جانے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونیوالی معروف ماڈل ایان علی کے حوالے سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا، گرفتاری کے فوری بعد موبائل فونز کو پراسرار طور پر بلاک کرانے اورملزمہ کے ابتدائی بیانات میں تضاد سامنے آنے پرمعاملہ مشکوک ہوگیا۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ کسٹمز کی انوسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن برانچ نے مقدمہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی جبکہ تفتیش کے دوران دلچسپ انکشافات سامنے آئے ہیں کہ ایئرپورٹ پرجیسے ہی ماڈل کوحراست میں لیاگیا مذکورہ کے زیراستعمال دو موبائل فون بلیک بیری اورآئی فون6 پر اسرار اندازمیں دنوں فون بلاک کرادیے گئے جواگرچہ اب کسٹمز کی تحویل میں ہیں لیکن بلاک (لاک) ہونے کی وجہ سے کسٹمزکی تفتیشی عملے کو فونوں کا ڈیٹا حاصل کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرھا ہے۔

کسٹمزکے سینئرآفیسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ فونز کو کھلوانے اورڈیٹا حاصل کرنے کیلیے حساس ادارے سے رجوع کیا گیا ہے جبکہ کسٹمزانٹیلیجنس کی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے اسی طرح ماڈل کے پاسپورٹس کامکمل ریکارڈ ایف ائی اے کوبھی ارسال کرکے مکمل ٹریول ہسڑی کہ مذکورہ نے کب کب اورکون کون سے ائیرپورٹ وشہرسے سفر کیے فراہم کرنے کیلیے کہا گیا دوسری جانب کسٹمزکی تفتیشی ٹیم آج سینٹرل جیل اڈیالہ میں جاکر ماڈل کوباقاعدہ طور پر شامل تفتیش کرکے بیان حاصل کریگی۔

ادھر کسٹمزنے ماڈل کے بیان کے رقم پراپرٹی فروخت کرنیکی تھی کے حوالے سے تحقیقات کادائرہ بڑھاتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں پراپرپرٹی کاکام کرنیوالے ایک پراپرٹی ڈیلر کی بھی تلاش شروع کردی۔13 سالہ کی عمرمیں دبئی میںجاکراپنی والدہ کیساتھ رہنے والی ماڈل ایان دبئی، برطانیہ، رومانیہ، تھائی لینڈ اور ترکی سمیت دیگرممالک کے مابین متواتر سفرکرچکی ہے۔ ادھر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج چودھری ممتازحسین کے ماڈل ایان علی کی والدسے جیل میں ملاقات کرانیکا حکم بھی مسترد کردیا۔

والد محمد حفیظ عدالتی حکم لیکرجیل پہنچے توسپرنٹنڈنٹ جیل ملک مشتاق نے کہاکہ ملاقات نہیں کرائی جا سکتی،وزارت داخلہ کا آرڈر لاؤ۔ گزشتہ روزگرفتارماڈل کے والد محمد حفیظ کسٹم عدالت پیش ہوئے اور بتایاکہ سپرنٹنڈنٹ جیل 3 دن سے انکی بیٹی سے ملاقات نہیں کرارہے انکی بیٹی عدالت کے حکم پر جیل گئی ہے اور استدعا کی کہ اسے بیٹی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے یہ درخواست منظورکرلی اور سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ وہ یہ ملاقات کرائیں،والد عدالتی حکم لے کرجیل پہنچے تو انھیں 3 گھنٹے بٹھائے رکھا گیا بعد میں جواب دیا گیاکہ یہ ملاقات نہیں کرائی جاسکتی۔

وزارت داخلہ نے منع کررکھا ہے جبکہ گزشتہ روز ایان علی سے اس کے بھائی علی کے ساتھ3پراسراربندے ملاقات کیلیے جیل پہنچے ان کی گاڑی سپرنٹنڈنٹ جیل کے دفترکے دروازے تک گئی،اس دوران ماڈل کاوالد بھی جیل کے احاطہ میںموجودتھا انہوں نے بتایاکہ بیٹے کے ساتھ جوبندے تھے وہ ہمارے رشتہ دارنہیں ہیں بیٹا کن کے پاس ہے اس کابھی اسے علم نہیں ہے،والد آج بدھ کوعدالت میں سپرنٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکریگا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…