جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی آپریشن ،ایم کیو ایم کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کو اپنی اپنی پڑ گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد دیگر سیاسی جماعتیں جو کہ اپنا متشدد گروپ رکھتی ہیں انہیں اپنی اپنی پڑ گئی ہے کیو نکہ سکیورٹی فورسز نے شہر میں بلا امتیاز آپریشن کا عندیہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کراچی میں پھیلتی بد امنی کی ذمہ دار وہ سیاسی جماعتیں ہیں جو اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کا سہارا لیتی ہیں۔اس رپورٹ کے بعد رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مار کر بہت سے مطلوب لوگوں کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شہر میں بد امنی پھیلانے والی باقی جماعتوں کے خلاف بھیکاروائی کا سوچ لیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز صرف ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کر رہی ہیں جس پر رینجرز ترجمان کاکہنا تھا کہ وہ بلا تفریق آپریشن کر رہے ہیں اور ان کا مقصد جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اورسینیٹر فر حت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کیلئے تیار ہے اور ان تمام عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی جوکراچی میں بد امنی پھیلاتے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔ عوامی نیشل پارٹی کے رہنما شاہی سید کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کے کسی کارکن کا کراچی میں بد امنی پھیلانے سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر کوئی اس میں شامل ہے تو اس کو سامنے لایا جائے اور اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ان کامزید کہنا تھا کہ آپریشن سے اس وقت تک فائدہ حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک کراچی کی پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جا تا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…