مزید پڑھئے: ملک ریاض میری ماں کا قاتل ہے،بدلہ ضرور لوں گا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)بحریہ ٹاﺅ ن کے مالک ملک ریاض نے کہاہے کہ وہ باتیں نہیں کرتے بلکہ ان کا کام بولتاہے ،اگر وفاقی حکومت ان کا کے الیکڑک کے ماڈل کو اگر حکومت دیکھ لے تو پوراپاکستان روشن ہو سکتاہے ۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہاکہ کے الیکڑک کے ساتھ جومنصوبہ شروع کیاہے اس سے کراچی کے ساٹھ فیصد علاقے کو چوبیس گھنٹے بجلی مل رہی ہے ۔ملک ریاض نے کہاکہ ان کی دوستی خالی سندھ حکومت سے نہیں بلکہ پنجاب حکومت سے بھی ہے ،میں کسی حکومت کے ساتھ کارروبار نہیں کرتا اور نہ ہی سیاست میں آناہے۔ان کا کہناتھا کہ بحریہ ٹاﺅن جو کر رہاہے وہ پورے کراچی کیلئے ہے ۔
مزید پڑھئے: جو بھی “جلیبی” دیکھنے جائیگا اسے سونا ملے گا