بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم مشکل میں‘ اپنے ہی کارکن نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو کے اطراف سے گرفتار عمیر صدیقی 90روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔رینجرز نے ملزم عمیر صدیقی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا، اس دوران رینجرز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو عزیز آباد آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا،پیشی کے دوران ملزم عمیر صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ اسے 15 فروری کو حراست میں لیا گیا تھا، اس موقع پر ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ 28 فروری کو سندھ ہائی کورٹ میں عمیر صدیقی کے گمشدگی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید پڑھئے:  صولت مرزا کی پھانسی کے بارے میں حتمی فیصلہ سامنے آگیا

فریقین کے موقف سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا تاہم عدالت نے ملزم کو اس کے اہل خانہ اور وکیل سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عمیر صدیقی ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر ہے جس نے 120 سے زائد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، عمیر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ انیس قائم خانی نے 2008 میں خورشید بیگم میموریل ہال میں ٹارگٹ کلنگ تیز کرنے کی ہدایت کی، عمیرصدیقی اور اس کی ٹیم میں شامل دیگر 23 ٹارگٹ کلر ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے، عمیر صدیقی کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم نے ہی عامر خان کے بھتیجے سمیت ایم کیو ایم کے ہی کئی منحرف کارکنوں کو بھی قتل کیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ نائن زیرو کے اطراف میں 250 سے 300 ٹارگٹ کلرز اب بھی روپوش ہیں۔

مزید پڑھئے: تصویر میں نمو دار بچی نے رونگٹے کھڑے کر دیئے

اس کے علاوہ عمیر صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ کے لئے کوئٹہ کے ایک اسلحہ ڈیلر سے 40 کلاشنکوف، راکٹ لانچر اور8 ایل ایم جی خریدنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ماہ قبل تمام سیکٹرز کا اسلحہ ایمبولینسز کے ذریعے نائن زیرو پر جمع کرایا گیا۔ اس کے علاوہ عمیر نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں سیکٹر انچارج عبدالرحمان عرف بھولا نے لگائی تھی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…