قائد حزب اختلاف خورشید شاہ عمران خان کے خلاف پھٹ پڑے

13  مارچ‬‮  2015

سکھر(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آستینیں چڑھا کر بات کرنے والے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بتائیں کہ سینیٹ انتخابات میں ڈپٹی چیرمین کے لئے حصہ لینے والے ان کے امیدوار کو 7 کی جگہ 16 ووٹ کیسے ملے۔ سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان آستینیں چڑھا کر ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کو 7 کی جگہ 16 ووٹ ملے لہٰذا وہ بتائیں کہ یہ ہارس ٹریڈنگ نہیں تو اور کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین خود وضاحت کرچکے ہیں کہ مطلوب افراد کو وہاں رہنے کی کیا ضرورت تھی جب کہ پیپلز پارٹی چار دیواری کا تقدس پامال کئے جانے پر سینیٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کئے جاسکتے کیونکہ اگر ان سے مذاکرات کریں گے تو وہ اور طاقتور ہوں گیجب کہ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ضیا الحق اور بینظیر بھٹو کو پرویز مشرف کی دہشت گردی نے قتل کیا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…