کراچی (نیوزڈیسک) سچل تھانے کی حدودمیں کرکٹ کٹ بیگ سے خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ۔
مزید پڑھیں:ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے مالکن کو پھانسی دے دی
تفصیلات کے مطابق تھانہ سچل کی حدود میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب بلوچ خان گوٹھ میں واقع جھاڑیوں میں کرکٹ بیگ کٹ دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کردی جس نے موقع پر پہنچ کر بیگ کی تلاشی لیناچاہی تو اُس میں سے خاتون کی لاش ملی جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 20سے 22سال ہے اور کم ازکم دودن پرانی ہے لیکن ابتدائی طورپر شناخت نہیں ہوسکی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کو گلے میں پھنداڈال کر قتل کیاگیا اوراس کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات ہیں ۔