وزیراعظم نوازشریف نے ماروی میمن کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیرپرسن مقرر کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔ ماروی میمن اس سے پہلے سٹی بینک ‘ پی ٹی وی اور آئی ایس پی آر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ماروی میمن مشرف کے دور حکومت میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہیں۔ماروی میمن قومی اسمبلی میں خواتین کی ریزروسیٹ پر پنجاب سے منتخب ہوئی تھیں اور پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی۔بعد ازاں 22 جون 2011ءکو قومی اسمبلی کی سیٹ اور پاکستان مسلم لیگ ق دونوں سے مستعفی ہو گئیں اور مارچ 2012ءمیں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی ۔