اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے رحمان ملک کو نیب کی جانب سے سنائی گئی سزا کیخلاف بدھ تک دلائل دینے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے رحمان ملک کو سنائی گئی سزا کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر رحمان ملک نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کی غیر حاضری میں دی گئی سزا کالعدم قرار دے چکی ہے جبکہ نیب عدالت نے میری غیرحاضری میں مجھے سزا سنائی۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد میں بیرون ملک چلا گیا ، جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ سیاسی چیزیں میرے لئے غیر متعلقہ ہیں۔ ہم آپ کو پہلے بھی بہت وقت دے چکے ہیں۔عدالت آپ کی محتاج نہیں ہے۔ رحمان ملک نے استدعا کی عدالت انہیں نیا وکیل کرنے کی اجازت دے جس پر عدالت نے سزا کیخلاف بدھ تک مقدمے پر دلائل دینے کی اجازت دے دی۔ سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ سیاسی جرگہ تحریک انصاف اور حکومت کے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرانے کیلئے کوشاں ہے، نہیں چاہتے کہ حالات دوبارہ احتجاج کی جانب چلے جائیں، تحریک انصاف نے اپنے مطالبات میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت کسی وقت بھی جوڈیشل کمیشن بنا سکتی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو چکی ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان سندھ گورننس کی بہتری کا فارمولہ بھی جلد طے ہو جائیگا۔
نیب سزا کیس، سپریم کورٹ کی رحمان ملک کو بدھ تک دلائل دینے کی اجازت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے



















































