جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی

datetime 25  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔(آج) منگل اور (کل) بدھ کو بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں۔26جولائی سے بارش برسانے والے نئے سلسلے کا ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ پچیس اور چھبیس جولائی کو قلات،خضدار،لسبیلہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش ہوگی۔ پنجاب اور سندھ کے اکثر مقامات پر بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30جولائی تک گلگت بلتستان ،کشمیر،اسلام آباد ، کے پی اور پنجاب میں بارش متوقع ہے، اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان، ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری،گلیات،کشمیر،گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…