ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب ملک میں نیا خدشہ منڈلانے لگا ،محکمہ موسمیات ماہرین نے خبردار کر دیا 

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /  پشاور(این این آئی) موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب ملک کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے خشک سالی ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق گذشتہ اکتوبرسے جنوری کے دوران ملک میں معمول سے 31 فیصد کم بارشیں ہوئیں، موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب وسطی و جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں

خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا امکان ہے۔ خشک سالی کے سبب متعلقہ اضلاع میں زراعت و لائیواسٹاک متاثرہوسکتی ہے، کاشت کارعلاقوں میں ربیع کی فصل کیلئے پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق بلوچستان میں معمول سے 73.2 فیصد ، سندھ میں72.2 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا میں 12.9 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی تاہم پنجاب میں معمول سے 9.8 فیصد، گلگت بلتستان وکشمیرمیں 4.3 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بلوچستان کے چاغی، گوادر، ہرنائی، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پنجگور، قلات، کوئٹہ و واشک میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا امکان ہے۔ایڈوائزری کے مطابق سندھ جنوب مشرقی حصوں میں بھی کم درجے کی خشک سالی کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری میں سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کئے جائے جبکہ محکمہ موسمیات سے موسم کی صورتحال پرخود کو اپڈیٹ رکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…