اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔ آج پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہےجبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق آج اور کل منگل کو اسلام آباد کا سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع کی گئی تھی جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہاتاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09 ، اسکردو ،زیارت منفی05،گوپس منفی 04،استور، پاراچنار ،کالام اور اننت ناگ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔