اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، شمالی بلوچستان میں
بھی موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے رہنے کی پیشگوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بروز اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پرصبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت :لہہ منفی 12،استورمنفی09، گوپس منفی 08،زیارت منفی 07، کالام منفی 06،قلات،اسکردومنفی 05، بگروٹ، راولاکوٹ،کوئٹہ،گلگت اورمالم جبہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔