اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

عوام تیاری کر لیں ، برفباری اور بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہو گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک کمزور مغربی ہوائیں کا سلسسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے۔ آج بروز جمعہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق8 اور 9فروری کوملک کے

بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔تاہم دیر، چترال، دیر، سوات اور گلگت بلتستان میں جزوی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ 10فروری کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے فروری تامئی کے لیے زرعی موسمیاتی پیش گوئی جاری کر دی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ایگرو کلاء میٹ آؤٹ لک جاری کرنے کا مقصد کسانوں اور زراعت سے وابستہ افرادکو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کی کٹائی،بوائی اور دیگر عوامل کے حوالے سے پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں،صوبہ پنجاب میں پوٹھوہار ریجن میں 3سے 4ہلکے سے درمیانے درجے کی بارش کے سپیل فروری کے وسط سے مارچ کے وسط تک متوقع ہیں جبکہ مئی کے پہلے پندرہ دنوں میں لگاتار ہلکی بارش کے سپیل متوقع ہیں ، جس سے موسم سرما طویل ہو سکتا ہے ،کم سے کم درجہ حرارت 05ڈگری سینٹی گریڈ سے لیکر مئی کے آخر تک28ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا،اسی طرح زیاد ہ سے زیادہ درجہ حرارت مئی کے آخر تک 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،فروری اور مئی میں ہونے والی بارش فصلوں کے لیے سود مند ثابت ہوں گی، مارچ میں ہونے والی بارش جبکہ گندم کی فصل اناج کی تشکیل اور پکنے کی سٹیج پر ہوگی کیلئے ممکنہ بارش آخری مرحلے میں منفی اثر ڈال سکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…