اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دسمبر کے پہلے ہفتے بارشوں کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک نے کہا ہے کہ اگلے ماہ دسمبر کے پہلےہفتے بارشیں ہونگی جبکہ 7اور 8دسمبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو گی ،سردی کی شدت
بھی زیادہ ہو گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔