اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آج جمعه کو ملک بھر کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ با لائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی بر فباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ با لائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر ، پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ علاقوں بالاکوٹ 13،کالام 12، کاکول 09، دیر (اپر 06، لوئر 02)، چیراٹ 01، جبکہ کشمیرمیں مطفر آباد ( ائیر پورٹ 11، سٹی 07)، گڑھی دوپٹہ ، راولاکوٹ10،گلگت بلتستان : استوار 02، پنجاب : مری 01،اسلام آباد ائیر پورٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کالام میں 07 انچ بر فباری بھی ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 10،کالام منفی 09،قلات منفی07، زیارت منفی 06،ا ستور منفی 05 ،گوپس،بگروٹ، مالم جبہ منفی04اور کوئٹہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔