ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

’سردی کے ریکارڈ ٹوٹ جانے کی پیشن گوئیاں درست ثابت‘نومبر کے ماہ میں شدید برفباری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے 

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے پیش گوئی درست ثابت ، ملک کے شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری ، جبکہ دیر میں نومبر کے ماہ میں برف باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ رواں سال مون سون کی ریکارڈ توڑ بارشوں کے بعد پیشن گوئی کی تھی کہ گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی

ملک میں سردی کی شدت معمول سے زیادہ ہوگی ، دوسری جانب دو روز بعد ملک کے شمالی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آ باد میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعرات سے شمالی علاقوں میں بارش اور  مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے جب کہ پنجاب میں اسموگ میں تو کمی ہو گی مگر فوگ میں اضافہ ہو گا۔ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے ساتھ ہی موسم مزید سرد ہو گیا۔ موسم سرما کی پہلی برفباری سے جہاں علاقہ مکین لطف اندوز ہوئے۔ سردی سے محفوظ رہنے کے لیے علاقہ مکین گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ قہوے کا استعمال کیا۔لوگ سردی میں خشک میوہ جات سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…