جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

موسم سرما کی پہلی برف باری، گلیات کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری ( آ ن لائن) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گلیات میں پہلی برف باری شروع ہو گئی ہے۔ گلیات کے علاقوں ایوبیہ ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور خیرا گلی میں 4 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ برفباری کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کا طویل لاک ڈاؤن ہو گیا اور گھنٹوں سے بجلی غائب ہے

جبکہ شدید برف باری کے باعث نتھیاگلی ایوبیہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقے استور میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے۔غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر میں بھی برفباری ہوئی،برف باری کی وجہ سے متعدد علاقوں کی رابطہ سڑکیں متاثر ہوگئیں۔نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت کے باوجود گلگت بلتستان کے لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے پرعزم دکھائی دیئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، وادی لیپا ا?زاد کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرا?باد سمیت ا?زاد کشمیرکے وسطی اضلاع اور زیریں علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے ,دوسری طرف سیاحتی مقام ناران میں برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،اب تک 2 فٹ برف پڑچکی ہے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کے مطابق برف باری کے باعث سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق برف باری سے ناران میں پھنسی سیاحوں کی 23 گاڑیاں نکال لیں۔محمد آصف کے مطابق ناران میں برف سے ڈھکی سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری رہا، انھوں نے سیاحوں سے گزارش کی کہ وہ سلائیڈنگ ایریاز سے دور رہیں۔ڈی جی کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو تجویز دی کہ وہ برف باری میں اپنی گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ چین کا استعمال کریں۔ جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردیوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ برفباری سے ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی ، دیر کے مختلف علاقوں میں 2 روز کے دوران ریکارڈ برفباری ہوئی، دیر کے علاقے گانشان سر میں چار فٹ تک برف پڑی ہے، مہوڈنڈ میں 3 فٹ جب کہ کالام ، مالم جبہ اور ملحقہ علاقوں میں اب تک 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ مسلسل بارش و برفباری سے

سردی میں اضافہ ہوگیا ، ملک کے دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس نے موسم کو سرد کردیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ڑالہ باری سے خشک سرد موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے،داتا کی نگری لاہور میں;

اتوار کو دن میں گہرے بادلوں کی وجہ سے رات کا سماں ہوگیا جس کے بعد ٹاوَن شپ، کوٹ لکھ پت ، گرین ٹاوَن، ٹھوکر نیاز بیگ اورچونگی امرسدھو سمیت مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہی بارش ہوئی، جس کے ساتھ ہی شہر کی آلودہ فضا میں کمی ہوگئی ہے۔ لاہور کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ اور اوچ شریف سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اورلاہور میں پیر کے روز تک تیز ہوائوں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،وزیرستان ،کرم اور کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…