اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بہنوں کی رہائی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے عمل میں آئی ہے۔ انہیں 21 ستمبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل حراست میں لے کر جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔بعد ازاں حکام کی جانب سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کی مدت میں توسیع بھی کی گئی تھی، تاہم اب دونوں کو رہا کردیا گیا ہے۔



















































