جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

چشمہ 5 ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے، تعمیر سے عوام کو سستی بجلی دستیاب ہوگی، وزیراعظم

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

میانوالی(این این آئی)میانوالی کے قریب چشمہ کے مقام پر پانچویں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ (C-5 ) کا افتتاح، یہ نیوکلیئر پاور 1200 میگاواٹ صلاحیت رکھنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر ہو گا،

1200 میگاواٹ کا حامل چشمہ نیوکلیئر پاور یونٹ-5 ( C-5 ) کا سنگ بنیاد 14-جولائی 2023 کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے رکھا تھا یہ قومی منصوبہ تقریبا 4 سال کے عرصہ میں پائیہ تکمیل کو پہنچا، جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے 10 – نومبر 2026 کو چشمہ (میانوالی) اکر کیا اس موقع پر فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کے علاوہ آعلی فوجی افسران، اٹامک انرجی کے حکام اور چینی ماہرین موجود تھے سیکورٹی کے بلٹ پروف انتظامات کئے گئے تھے چڑیا کو بھی “پر” مارنے کی اجازت نہیں تھی قابل ذکر بات یہ ہیکہ پہلی مرتبہ افتتاحی تقریب کی کوریج کیلئے مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، اس سے قبل چار ایٹمی گھروں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر کوریج کیلئے مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مدعو کیا جاتا رہا ہے جو ریکارڈز کا حصہ ہے، یاد رہیکہ اس سے قبل 325 میگاواٹ کا حامل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1( C-1) کا سنگ بنیاد 1993 میں رکھا گیا

جس کا افتتاح صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے کیا تھا چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 ( C-1) نے حال ہی میں مسلسل 427 دن تک محفوظ اور بلا تعطل آپریشن کا نیا قومی ریکارڈ قائم کیا، اسی طرح چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-2 (C-2) کا سنگ بنیاد 27 دسمبر،2005 کو رکھا گیا تھا اور 17 مئی 2011 کو سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے افتتاح کیاگیا تھا، 340 میگاواٹ کے حامل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-3 ( C-3) کا سنگ بنیاد 28 – اپریل 2011، اور افتتاح 28- دسمبر 2016 کو سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کیا تھا، جبکہ 340 میگاواٹ کا حامل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-4 ( C-4) کا سنگ بنیاد یکم اپریل 2011 کو رکھا گیا تھا جبکہ افتتاح 08 – ستمبر 2015 کو سابق وزیراعظم شاہد عباسی نے کیا تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ چشمہ کے مقام پر تعمیر ہونے والے پانچوں نیوکلیئر پاور پلانٹس ہمسایہ دوست ملک چین کے تعاون سے تعمیر کئے ہیں، ان کی تعمیر میں چینی اور پاکستانی ایٹمی ماہریں نے حصہ لیا تھا، یہ پاور پلانٹ 2028 میں باقاعدہ پیدوار شروع کردیے گا, بعد ازاں اس کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…