منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پمز اسپتال واقعہ: وفاقی سیکرٹری صحت عہدے سے برطرف، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنادی

datetime 26  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام اور افسران کو وزیراعظم ہاؤس طلب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کریں گے، جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی الگ انکوائری

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی پمز میں آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کریں گے۔

کمیٹی میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر جنرل، ایس پی سٹی، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن اور ڈی جی سی ڈی اے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئیسکو اور پمز اسپتال کے متعلقہ افسران کو بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر صحت کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ پمز انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات میں کسی فرد کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار شخص کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ اگر تحقیقات میں ان کی اپنی کسی کوتاہی یا ذمہ داری کا تعین ہوا تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…