اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

datetime 1  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں کے لیے موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ خیبر پختونخوا اور ملحقہ خطہ پوٹھوہار پراثر انداز ہے اور دوسرا موسمی نظام شمال مشرقی بلوچستان اور پنجاب کے ملحقہ اضلاع پر موجود ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور وزیرستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بتایا گیا کہ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، منڈی بہاالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منگلا، جہلم اور گردونواح میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چند مقامات پر موسلادھار یا شدید موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے، آندھی، جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ عوام آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…