ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں ایران کا آئل تنصیب پر میزائل اور ڈرون حملہ

datetime 5  مئی‬‮  2026 |

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد

ملک کے مختلف علاقوں میں میزائل شکن دفاعی فضائی نظام کو فعال کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایران کی جانب سے مجموعی طور پر چار میزائل داغے گئے جن میں سے تین کو فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک لیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں گر گیا۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ کے ملک بھر میں سنے جانے والی دھماکوں کی آوازیں انھی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ تھیں جن میں ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے صنعتی علاقے فجارہ میں ایک آئل تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن کا تعلق بھارت سے بتایا جا رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کو یہ مکمل اور جائز حق حاصل ہے کہ وہ ان حملوں کا جواب دے کیونکہ یہ حملے ایک سنگین کشیدگی ہیں جو ملک کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…