بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دبا ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے،برطانوی اخبار

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک جانب ایران کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے اور دعوی کرتے رہے کہ تہران معاہدے کے لیے منتیں کر رہا ہے

جبکہ دوسری جانب امریکا عارضی جنگ بندی کی کوششیں کررہا تھا۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کئی ہفتوں سے پاکستان پر دبا ڈال رہی تھی کہ وہ ایران کو عارضی جنگ بندی پر آمادہ کرے جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا سکے۔ اخبار کے مطابق پاکستان نے بطور مسلم اکثریتی ہمسایہ اور ثالث، ایران کو اس پر قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جاری بیک چینل سفارتی کوششوں کا نتیجہ منگل کی رات اس اعلان کی صورت میں نکلا جس میں امریکا، اسرائیل اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چند گھنٹے قبل ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے امریکی شرائط نہ مانیں تو ایک پوری تہذیب کو تباہ کردیا جائے گا۔

اخبار کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ایرانی حکومت کی غیر متوقع مزاحمت کے باعث ٹرمپ کم از کم 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے جب انہوں نے ایران کے بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…