منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا لیبیئن نیشنل آرمی سے 4ارب ڈالرکا اسلحہ فروخت کرنے کا معاہدہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے لیبیئن نیشنل آرمی کو 4ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت لیبیا کو 16جے ایف 17لڑاکا طیارے بھی فراہم کیے جائیں گے۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق 4پاکستانی اہلکاروں نے تصدیق کی کہ پاکستان نے لیبیا کی نیشنل آرمی (ایل این اے)کو 4ارب ڈالر سے زائد مالیت کا فوجی سازوسامان فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی دفاعی برآمدات کے اب تک کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے لیبیا کے شہر بن غازی میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کی نیشنل آرمی کے نائب کمانڈر اِن چیف صدام خلیفہ حفتر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد اسلحے کی خریداری کے معاہدے کوحتمی شکل دی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے سے قبل تک جو فہرست سامنے آئی تھی اس کے مطابق پاکستان معاہدے کے تحت لیبیا نیشنل آرمی کو 16جے ایف-17لڑاکا طیارے اور 12سپر مشاق تربیتی طیارے فراہم کرے گا۔

رائٹرز کے مطابق4پاکستانی اہلکاروں میں سے ایک نے اس فہرست کی تصدیق کی ،جبکہ دوسرے اہلکار نے کہا کہ فہرست میں شامل تمام اسلحہ معاہدے کا حصہ ہے تاہم وہ درست تعداد بتانے سے قاصر رہے۔ ایک اور پاکستانی اہلکار کے مطابق اس معاہدے میں زمینی، بحری اور فضائی سازوسامان کی فروخت شامل ہے، جس کی فراہمی ڈھائی سال کے عرصے میں مکمل ہوگی۔خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا پر اقوام متحدہ کی جانب سے اسلحے کی خریداری پر پابندی عائد ہے تاہم پاکستانی عہدیدار نے بتایاکہ معاہدے سے اقوام متحدہ کی کسی پابندی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔لیبیا نیشنل آرمی کے میڈیا چینل نے بھی پاکستان سے دفاعی تعاون کا معاہدہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے ستمبر میں سعودی عرب سے بھی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…