جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کر دی

datetime 4  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر جين میریٹ سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے وطن واپسی کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے لیے ضروری دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیں۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ یہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اور حکومت چاہتی ہے کہ انہیں فوری طور پر پاکستان سپرد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم کیے ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگرچہ آزادی اظہار رائے کا حق تسلیم کیا جاتا ہے، مگر غلط خبریں یا فیک نیوز ہر ملک کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے اور ایسے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…