اسلا آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی آج مبینہ نیلامی متوقع ہے اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک اشتہار، جو اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، میں بتایا گیا کہ بنی گالہ کی نیلامی 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے ہوگی۔ نیلامی میں شریک ہونے کے خواہشمند افراد کو ٹوکن کے حصول کے لیے 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرانا ہوگا۔
اتھارٹی اس سے قبل 30 مئی 2025 اور 7 اگست 2025 کو اخبارات میں نیلامی کا اشتہار شائع کر چکی ہے، جب کہ دلچسپی رکھنے والے افراد جائیداد کا معائنہ بھی کر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کا یہ گھر القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کی ریکوری کے سلسلے میں نیلام کیا جا رہا ہے، تاہم اس بارے میں پی ٹی آئی کی قیادت نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
اشتہار مطابق پہلے دو بار بھی اسی رہائش کی نیلامی کا اشتہار ہو چکا ہے ۔۔ اب تیسری بار کوشش کی جا رہی ہے ۔۔ ! pic.twitter.com/HJgQG1eFX3
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) August 11, 2025