منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

صدر مملکت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا آرڈیننس جاری کر دیا

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025ء جاری کر دیا۔آرڈیننس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی، ملک بھر میں ایف سی کا دائرہ اختیار بڑھانے کا آرڈیننس جاری کیا جا رہا ہے، ایف سی ایکٹ 1915ئ میں ترامیم منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا گیا ہے،فیڈرل کانسٹیبلری چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں کام کرنے کا اختیار رکھے گی، فیڈرل کانسٹیبلری کو آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان میں بھی کام کا اختیار حاصل ہو گا۔آرڈیننس میں کہا گیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کا انسپکٹر جنرل وفاقی حکومت تعینات کرے گی، فیڈرل کانسٹیبلری سے متعلق قواعد بنائے جائیں گے، ہر ڈویژن میں ایک ونگ کمانڈر تعینات کیا جائے گا، ڈویڑنل ونگ کمانڈر کا رینک ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے برابر ہو گا۔

وفاقی حکومت لاء اینڈ آرڈر کے قیام کے لیے وفاقی ریزرو فورس بھرتی کر سکے گی، فیڈرل کانسٹیبلری کی ذمے داری فسادات کنٹرول، داخلی سیکیورٹی، کاؤنٹر ٹیرر ازم اور تحفظ کی ہو گی۔آرڈیننس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کی ایک سیکیورٹی ڈویڑن اور دوسری فیڈرل ریزرو ڈویژن ہوگی، فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتی کے لیے ملک بھر میں دفاتر قائم کیے جائیں گے، تنظیم نو فریم ورک کے تحت فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس سروس آف پاکستان کیافسران کریں گے،یہ آرڈیننس وفاقی کانسٹیبلری کے ہر رکن پر لاگو ہوگا اور فوری نافذالعمل ہو گا، وفاقی کانسٹیبلری کی نگرانی اور کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہوگا، وفاقی حکومت کو اختیار ہوگا وہ وفاقی کانسٹیبلری کو ریزرو فورس کے طور پر استعمال



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…