اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا سندھ طاس معاہدہ پر بھارت کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ

datetime 2  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام پر پاکستان نے باضابطہ طور پر سفارتی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی معطلی پر قانونی، آئینی اور تکنیکی پہلوؤں سے مکمل مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی تیاری مکمل کرتے ہوئے نوٹس کے مسودے پر کام مکمل کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق نوٹس میں بھارت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ معاہدے کو معطل کرنے کی وجوہات واضح طور پر بیان کرے۔ ساتھ ہی اس معاملے کو بین الاقوامی فورمز پر بھی بھرپور طریقے سے اٹھانے کا منصوبہ زیر غور ہے تاکہ بھارت کی جانب سے ہونے والی مبینہ آبی زیادتی کو دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ اس کا عمل ہمیشہ عالمی قوانین کے مطابق رہا ہے اور سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کی گئی ہے۔ اس ضمن میں قانونی و اخلاقی اعتبار سے پاکستان کو برتری حاصل ہے، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ بھارت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

حکام نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام اقدامات وفاقی حکومت اور کابینہ کی حتمی منظوری سے کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کا مؤقف ایک منظم اور مضبوط انداز میں عالمی سطح پر پیش کیا جا سکے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…