پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا، سینکڑوں اہداف پاکستان کے نشانے پرآگئے ، مودی پریشان

datetime 29  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کیلئے پاکستان نے بھی سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیاہے، سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ مودی نے پہلگام فالس فلیگ کیوں کروایا ۔؟

سابق سفیر عبدالباسط نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا ، ریٹائر فوجی افسران اور تجزیہ نگار دلائل سے بات کرنے کے بجائے ان کی عادت میں ہے کہ وہ دوسروں پر پرسنل اٹیک کرتے ہیں ۔ بھارتی حکمرانوں اور تجزیہ نگاروں کو سچ سننے کی عادت نہیں ہے ، بھارتی حکومت نے اے بی این کی نشریات بند کرکے ثابت کیا کہ وہ مذموم مقاصد کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے ۔ مجھے فخر ہے کہ میں اے بی این نیوز کا حصہ ہوں اور ہمیں ایسے بھارتی ہتھکنڈوں سے بالکل فرق نہیں پڑتا ،

سابق سفیر عبدالباسط کا کہناتھا کہ الحمد اللہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے ہرلمحے تیار ہے اور افواج پاکستان پر یقین ہے کہ وہ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستا ن نے منہ توڑ جواب دینے کی ٹھان رکھی ہے اور کسی بھی حملے کے جواب میں ان اہداف کو منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا،نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے۔

ہم نے اس سے قبل بھی بھارت کو پیشکش کی تھی کہ پاکستان پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہے مگر بھارت بھاگ رہا ہے ۔ابھی تک پاکستان کے کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کے بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں ملے ہیں۔

بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان میں گرفتار لوگوںکو فوری طور پر پاکستان سزا سنادے یا انہیں پھانسی پر لٹکا دے تو ایسا ممکن نہیں ، بھارت میں جب بھی کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ بھارت اور بھارتی ایجنسیاں ان سانحات میں ملوث ہیں ۔ پلوامہ اٹیک ہو یا ٹرین سانحہ ، بمبئی حملہ ہو یا امر ناتھ یاترا واقعہ سب واقعات میں بھارت کا اپنا ہی ہاتھ نکلا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…