منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 12  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)سکیورٹی فورسز کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی۔نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ سیکیورٹی فورسزکا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کامیاب رہا اور مسافروں کوبحفاظت بازیاب کرلیاگیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ دہشت گرد حملے میں ملوث 33دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا گیا، جانوں کی حفاطت کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن میں مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیاگیا اور دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے معصوم بچوں اورخواتین کوبطورانسانی ڈھال استعمال کیا۔سکیورٹی فورسز کی کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشتگردوں نے یرغمال مسافروں کوٹولیوں میں تقسیم کررکھا تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب مسافروں کوپاک فوج کے جوانوں نے بحفاظت محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پاک فوج کے جوانوں نے مہارت سے ایک بھی خودکش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا اور پاک فوج نے ایک بارپھرثابت کیا وہ کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…