بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

لندن پولیس نے شریف فیملی کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ کے شہر لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔قابل اعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا، ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے، پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہیکہ وہ چوکنا رہیں اور آنے جانے میں احتیاط برتیں۔یاد رہے کہ دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اسے فلیٹس کے قریب آنے سے منع کردیا گیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گلفام حسین کی گرفتاری کا ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے انتباہ سے تعلق نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…