جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے محسن نقوی نے کی’ شیر افضل کا دعویٰ

datetime 8  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی طرف سے محسن نقوی نے کی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ کی آفر رد کی گئی اور پھر ہاؤس اریسٹ آفر سے انکار پرتین ہفتے یا 20 دسمبر کو بانی کی رہائی کی پیشکش ہوئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی 20 دسمبرتک رہائی کی پیشکش محسن نقوی کے ذریعے کی گئی، 26 نومبر کا سانحہ ہوا توحالات تبدیل ہوگئے اور سیاسی قیادت سے مذاکرات شروع ہوگئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ وقتاً فوقتاً ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ رابطہ کرتی رہی ہے، 26 نومبرکے سانحہ کے بعد اب کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں محسن نقوی کوشامل کیا جاتا تو شاید یہ ملاقات ہوچکی ہوتی، وہ مذاکراتی ٹیبل پر بڑی لچک دکھاتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیر افضل مروت کے دعوے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ہمارا حکومت سے 26 نومبر سے قبل محض رابطہ بحال ہوا۔انہوں نے کہاکہ محسن نقوی سے 26 نومبر سے قبل کسی قسم کا مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی کی پیش کش سے متعلق کبھی بات نہیں ہوئی، حکومت، محسن نقوی یا اسٹیبلشمنٹ سے کبھی بانی پی ٹی آئی کی منتقلی پر بات نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت سے بھی کسی مرحلے پر بانی کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھاکہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر آئی تھی اور علی امین گنڈاپور لیکر آئے تھے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…