پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کی حکومت کو حمایت کی یقین دہانی، ایس آئی ایف سی اجلاس کا اعلامیہ جاری

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے معاشی استحکام کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کیلئے پاک فوج کی حمایت کے پختہ عزم کا یقین دلایا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے گیارہویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامئے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی۔

سیکرٹری ایپکس کمیٹی نے اجلاس کو قومی اقتصادی پلان کے منصوبے اڑان پاکستان (2024-2029)کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک فوکس، اقدامات اور شراکت کے بارے میں آگاہ کیا۔کمیٹی نے ملک کے بہتر ہوتے میکرو اکنامک حالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے اور معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے حوالیسے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔کمیٹی نے پاکستان کے صنعتی منظرنامے کو نئے سرے سے بحال کرنے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز ایس ای زیز کی اصلاحات کیلئے ایکشن پلان کی منظوری دی۔

کمیٹی نے نیشنل منرلز ہارمونائزیشن فریم ورک جو کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔فورم کو انسانی وسائل کی ترقی (ایچ آر ڈی)کے شعبے میں مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جن کی بدولت افرادی قوت کی مہارتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے گا۔وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں جاری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جن سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔چیف آف آرمی اسٹاف نے معاشی استحکام کیلئے حکومت کے اقدامات، جن سے امن و امان اور سیکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کیلئے پاک فوج کی حمایت کے پختہ عزم کا یقین دلایا۔وزیر اعظم نے 2025کے دوران مستقبل کی سرگرمیوں کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے میں ایس آئی ایف سی، وزارتوں، محکموں اور منسلک اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا۔انہوں نے ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سطحوں پر اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…