اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سرکاری اداروں کی کمرشل عمارتوں کے ہائرنگ ریٹس میں اضافہ کردیا گیا ہے، وزارت ہاؤسنگ نے اسلام آباد، راولپنڈی کے لیے فی اسکوائر فٹ ریٹ 80 سے بڑھا کر 180 روپے جبکہ کراچی کا ریٹ 50 سے 113 روپے کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نظرثانی شدہ ہائرنگ ریٹس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے فی اسکوائر فٹ ریٹ 80 سے بڑھا کر 180 روپے کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پشاور کے لیے کمرشل عمارت کا فی اسکوائر فٹ ہائرنگ ریٹ 35 سے بڑھا کر 79 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی کے لیے فی اسکوائر فٹ ریٹ 50 سے بڑھا کر 113 روپے کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے لیے کمرشل عمارت کا فی اسکوائر فٹ ریٹ 60 سے بڑھا کر 135 روپے جبکہ کوئٹہ کے لیے کمرشل عمارت کا فی اسکوائر فٹ ریٹ 30 سے بڑھا کر 68 روپے کر دیا گیا ہے، 6 بڑے شہروں کے علاوہ ملک بھر میں فی اسکوائر فٹ ریٹ 35 سے بڑھا کر 79 روپے کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ہائرنگ ریٹس کا اطلاق سرکاری اداروں کی جانب سے نجی عمارات کرائے پر لینے کی صورت میں ہوگا جبکہ وزارتوں اور ڈویڑنز کو دفاتر کے حصول کے لیے حسب ضرورت 5 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ عمارات کی صورت میں مقررہ حد سے 25 فیصد اضافہ ریٹس لاگوں ہوں گے۔