پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ابھی تک کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے’ عمر ایوب

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اصئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے عمر ایوب راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں پر انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ لوگ سنجیدہ نہیں ہوں گے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ پارٹی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کو درخواست کی کہ پہلے مذاکرات کا موقع دیا جائے، بدقسمتی سے حکومت کا رویہ انتہائی بچگانہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت شاید سمجھ رہی ہے کہ پی ٹی آئی کمزور پڑ گئی ہے، اس لیے مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک مزید مشکل میں نہ ہو لیکن حکومتی رویے نے مایوس کر دیا، مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تحریک کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاکرات نہیں ہوتے تو شاید بانء پی ٹی آئی کی طرف سے لائحہ عمل کا اعلان ہو جائے، لائحہ عمل سے ملک کو نقصان ہو گا تو ذمے داری حکومت پر عائد ہو گی، حکومت کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے، سنجیدہ مذاکرات کی بات کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…