پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے جب تک عمران خان کا کلیئر میسج نہ آجائے،خواجہ آصف

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات اس وقت تک شروع نہیں ہوسکتے جب تک خود عمران خان کا کلیئر میسج نہ آجائے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک آواز ہے جو بانی پی ٹی آئی کی ہے، باقی جتنے رہنما ہیں وہ سب بانی پی ٹی آئی سے ہی ہدایت لیتے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی کا واضح میسج نہیں آئے گا مذاکرات نہیں ہوسکتے۔سول نافرمانی کی تحریک کو نان اسٹارٹر قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دلیہ اور کارن فلیکس کی طرح بانی پی ٹی آئی بھی فوجی پراڈکٹ ہے، بعض اوقات پراڈکٹ اپنی اوقات بھول جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکا سے ہمارا گہرا تعلق ہے، امریکا سے تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہمارے ملک میں کیا ہونا چاہیے کیا نہیں اس کا ہمیں بہتر پتہ ہے، اپنے مفادات کا تحفظ ہم نے کرنا ہے، امریکا یا کسی اور ملک کو نہیں پتہ، ہم بہتر سمجھتے ہیں کہ ہمارے فائدے میں کیا ہے اور نقصان میں کیا ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ ہمارے بہت سے مالی ادارے ہیں جن کی امریکا وقتاً فوقتاً مدد کرتا ہے، اگر امریکا ہم سے ناراض ہوتا توکیا آئی ایم ایف کا پروگرام ہمیں مل سکتا تھا؟۔

افغانستان کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان میں موجودہ حکمرانوں سے ہماری سلام دعا 70کی دہائی سے ہے، ہمارا افغانستان سے صرف ایک ہی اختلاف ہے، ہمارا اختلاف یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین ٹی ٹی پی استعمال نہ کرے، اس مسئلے پر ہم باربار افغان حکومت کو اپروچ کر رہے ہیں، جن ممالک کے ساتھ ہمارا اور افغانستان کا بھائی چارہ ہے وہ دوبارہ تعلقات کی بحالی کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ بہت جلد چیزیں نارمل ہونا شروع ہوجائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…