منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی کی منصوبہ تیار کرلی

datetime 8  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف بڑی کارروائی کا منصوبہ تیار کرلی ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کے لیے سمری تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے گا، منصوبے کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹرائل چلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان پر پرسوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات ہیں جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل پاکستان پینل کوڈ کے چیپٹر 6 اور 9 اے کے تحت چلایا جائے گا، پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت بھی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔سی آر پی سی کے سیکشن 196 کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہے، مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…