اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت سے تعلقات سنوارے جاسکتے ہیں ، کوئی مشکل نظر نہیں آتی، نواز شریف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نوا ز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے تعلقات سنوارے جاسکتے ہیں ، کوئی مشکل نظر نہیں آتی، اچھا ہوتا بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی،پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے ڈیڑھ ارب درخت، 50لاکھ نوکریاں ،300ڈیم کہاں ہیں؟۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی صدر نے کہا کہ ہم جنیوا سے لندن پہنچے ہیں ،الحمدللہ سب خیریت ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستان ضرور آنا چاہئے تھا، اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی میں تعلقات اگر بگڑے ہیں تو انہیں سنوارنے کی ضرورت ہے، ہمیں کسی سے تعلقات خراب رکھ کے کرناکیاہے؟۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارے جاسکتے ہیں مجھے کوئی مشکل نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات اچھے رہے ہیں اور اچھے رہنے چاہئیں۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے کہ ڈیڑھ ارب درخت، 50لاکھ نوکریاں ،300ڈیم کہاں ہیں، ہمیں توکچھ نظر نہیں آتا، کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا ہویا افتتاح کیا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…