بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب بھر کے اسکول 17نومبر تک بندکر دیئے گئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب پنجاب کے تمام اضلاع میں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش ِنظر تمام اضلاع میں اسکول بند کر رہے ہیں، فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں، بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کے لیے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیشِ نظر متبادل حکمتِ عملی جلد لا رہے ہیں، عوام بھی شعور کا مظاہرہ کریں، اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…