اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام ریلوے سٹیشنز پر ریڈالرٹ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آئی جی ریلوے پولیس رائو سردار علی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور تنصیبات پر سیکورٹی ریڈالرٹ کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام بڑے اور اہم ریلوے سٹیشنوں پر ریلوے پولیس کا بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ تعینات کردیا گیا ہے ،بی ڈی ایس تمام مسافروں ٹرینوں کی روانگی سے قبل سرچنگ کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی بھی تلاشی لی جائے گی، تمام اسٹیشنوں پر واک تھروگیٹس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ریلوے پولیس کو کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیشنوں پر غیر متعلقہ گھومنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی وخارجی راستوں پر ریلوے پولیس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ آنیوالے تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوران سفر مسافروں ٹرینوں کی سیکورٹی کو مذید بہتر بنایا جارہا ہے۔ریلوے پولیس کی لیڈیز اہلکاروں کو بھی ریلوے اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں ۔

ٹرینوں اور تنصیبات کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدام کررہے ہیں.انہوں نے کہا کہ مسافر سیکیورٹی کے حوالے سے ریلوے پولیس سے تعاون کریں اور اطراف نظر رکھیں کسی بھ مشکوک سامان یا فرد کی اطلاع ریلوے پولیس کو دیں ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کو سیکورٹی کے حوالے سے مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…