اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

فضل الرحمان، بانی پی ٹی آئی سے ملنے جائیں ہم سہولت کار بنیں گے،سید خورشید شاہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، بانی پی ٹی آئی سے ملنے جائیں ہم سہولت کار بنیں گے۔پی پی رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کی اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل جارہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ اللہ کرے فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل چلے جائیں تو ہم سہولت کار بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو اور تصویر جاری ہو، ملاقات ہوگی اور تصویر جاری ہوگی تو یہ نوجوانوں کے لیے اچھا پیغام ہوگا۔پی پی رہنما نے کہا کہ سب جانتے ہیں بانی پی ٹی آئی اپنی تقاریر میں مولانا کے لیے کیا کہتے تھے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ٹرمپ کی کامیابی اچھی بات ہے امید ہے امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں گے، پاکستان خود مختار ملک ہے نہ ہم نے کبھی مداخلت کی نہ امریکا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پاکستان کی عدالتیں کریں گی۔26ویں ترمیم سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم بینظیر کا خواب تھا تاکہ ادارے آزاد اور خود مختار ہوں، ترمیم بانی پی ٹی آئی سمیت کسی کے خلاف نہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر 2006 سے کام ہورہا تھا، اس وقت کسی کو معلوم نہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی بھی وزیراعظم بنیں گے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ بتانا چاہتا ہوں ترمیم کے مسودے پر بانی پی ٹی آئی کے بھی دستخط ہیں، مولانا کے دستخط نہیں مگر مسودے کی تیاری اور تحریر پر حمایت کی تھی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…