جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردی جس کے بعد ان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی گوجرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھاکہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر بنی گالہ چلی گئی ہیں۔

ادھر رہنما پی ٹی آئی حافظ فرحت عباس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، وہ 264 دن قید میں رہیں اور ڈٹ کر فسطائیت کا سامنا کیا۔قبل ازیں بشریٰ بی بی کے 10 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کروائے گئے اور ان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا۔اس سے قبل تین بار غلط روبکار بنانے کی وجہ سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار تین بار بنائی گئی تاہم تینوں دفعہ غلط بنائی گئی جس کے بعد چوتھی بار درست روبکار بنائی گئی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق توشہ خانہ کیس ٹو میں 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی تھی تاہم ریلیز آرڈر کے لوازمات پورے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں جیل سے رہائی نہیں مل سکی تھی۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی نے خود جیل جاکر گرفتاری دی تھی اور انہوں نے مجموعی طور پر 9 ماہ کا عرصہ جیل میں گزارا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…