پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاتی امرا میں بڑوں کی اہم بیٹھک، 26ویں آئینی ترمیم پر بڑابریک تھرو

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاوت کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی رہائشگاہ پر دئیے گئے عشائیے کے موقع پر اہم بیٹھک ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے ، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت تینوں جماعتوں کے مرکزی رہنما اور اٹارنی جنرل بھی موجود تھے ۔

پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کے جاتی امراء رائے ونڈ پہنچنے سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی پارٹی کی سینئر ترین قیادت سے مشاورتی ملاقات ہوئی جس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات میں شریک وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے مختلف امور اورپارلیمان کے دونوں ایوانوں میں نمبر گیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔بعد میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈ پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور دیگر کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔ دونوں جماعتوں کی قیادت اور سینئر رہنمائوںکے ہمراہ ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی جس میں مجوزہ آئینی ترمیم بارے اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے گفتگو اورمختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لیگی قیادت کو اپنی جماعت میں ہونے والی مشاورت اور مسودے سے آگاہ کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے مجوزہ آئینی ترمیم بارے پیپلز پارٹی سے ہونے والی مشاورت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ بعدا زاں صدر مملکت آصف علی زرداری اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈ پہنچے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اوروزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ بعد ازاں تینوں جماعتوں کی قیادت اور سینئر رہنمائوں نے اکٹھے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے ، آئینی ترمیم کے حوالے سے دونوں ایوانوں میں درکار نمبر وں کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اب تک ہونے والے اجلاسوں ، مسودے کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان اتفاق رائے اور دیگر جماعتوں کی جانب سے سامنے آنے والے مسودے اور مختلف تجاویز اور مطالبات کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔عشائیے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،اٹارنی جنرل منصور اعوان ،سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سید نوید قمر، میئر کراچی مرتضی وہاب ،جمیل سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…