جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے، اسمبلی میں آمد

datetime 6  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے اور اچانک صوبائی اسمبلی میں داخل ہوئے۔اتوار کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں شام سے شروع ہونے والے اجلاس میں اسپیکر نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر لاپتہ ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گزشتہ دن سے لاپتہ تھے، اْن سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ انہیں وفاق نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ سمیت حکومتی وزراء اس بات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

قبل ازیں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت اجلاس پانچ گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ انتظامیہ نے مجھ سے رابطہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کرنے والی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں تمام پارٹیوں کے نمائندے ہیں، دو دن کے واقعات انتہائی توجہ کے ساتھ سنے جائیں، کارکنان اپنے نمائندو اور اپوزیشن کو سنیں، امید ہے کہ کارکن ایوان میں سب کو سنجیدگی سے سنیں گے،کے پی اسمبلی صوبے کے عوام کی نمائندہ ہے، عوام کے نمائندے موجود ہیں، گیلری میں بیٹھے کارکن نعروں سے گریز کریں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے وزیراعلیٰ کی گمشدگی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ، گورنر کے پی کو چاہیے تھا کہ صوبائی حکومت کو آگاہ کریں۔

اسپیکر انٹیلی جنس اداروں اور تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کریں،اسپیکر تمام قانونی اقدامات کر کے ایوان کو اعتماد میں لیں۔اسپیکر نے کہا کہ قرارداد کی روشنی میں آئی جی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سی ایم سیکریٹری کو (آج)پیر کو طلب کرتا ہوں۔ حکام بتائیں کہ وزیراعلیٰ سے متعلق کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران اسپیکر صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر لاپتہ ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…