بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف نے کئی بار عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش کی،جواب تک نہ دیا، خواجہ آصف

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بحیثیت حزب اختلاف قومی اسمبلی کئی بارپی ٹی آئی کے بانی کو مذاکرات کی پیش کش کی، میثاق معیشت کی تجویز دی لیکن انہوں نے یا ان کے کسی رہنما نے جواب تک نہیں دیا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی رعونت کے ساتھ اپوزیشن کی طرف پشت کرکے بیٹھے رہے کیونکہ ان دنوں عمران خان کا اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور اس وقت آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید کے ساتھ عشق جوان تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب باحیثیت وزیراعظم شہباز شریف نے پھر مذاکرات اور میثاق معیشت کی قومی اسمبلی کے فلور پر دعوت دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف خود چل کر ان کی سیٹوں پر گئے اور قائد حزب اختلاف، پی ٹی آئی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھی تمام قیادت سے ہاتھ ملائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کی قیادت اور محمود خان اچکزئی سے حال احوال کیا، کیا کوئی مثبت جواب ملا ؟ بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی خواہش پر اصرار کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کی مخالفت کی تھی، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی اعلی قیادت کا مشاورتی اجلاس کے بعد صحافی نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…