ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کوطالبان دوست قرار دے دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2024
عمران خان
عمران خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق کیا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے؟ برطانوی اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا اور اسے دہشت گرد کہنے سے انکاری ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑسکتا ہے؟برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا تھا۔ برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دے دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کے لیے ہوتی ہے۔

آکسفورڈ کے چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے۔اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 14 سال سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں، دستیاب کیسے ہوں گے؟ برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی ایغور مسلمانوں کیساتھ مبینہ ناروا سلوک پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی تعریفیں بھی کرتے رہے ہیں۔اخبار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آزادی اظہار سے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کیخلاف ہے۔ اخبار نے یہ بھی لکھا کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کے لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، ان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…