منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکٹر شاہد صدیق قتل میں بیٹا ملوث ہونے کے بعد مزید حیران کن انکشافات

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے بانی ممبر اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں بیٹے کے ملوث ہونے کے بعد مزید حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ قاتل بیٹے عبدالقیوم نے اپنے والد (مقتول)ڈاکٹر شاہد صدیق سے 13کروڑ روپے مالیت کی لگژری گاڑی مانگی تھی، جو اس کی گرل فرینڈ کو بہت پسند تھی۔

ڈاکٹر شاہد صدیق نے اتنی مہنگی گاڑی لے کر دینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر قیوم اپنے والد سے سخت ناراض تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل ڈاکٹر شاہد صدیق نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ قیوم کے لیے 13کروڑ کی لگژری گاڑی بک کروا دی ہے، جو اسے سالگرہ پر سرپرائز گفٹ کے طور پر دی جانی تھی۔ آئندہ ہفتے والد کی طرف سے قیوم کے لیے 13کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا سرپرائز گفٹ اس کے گھر پہنچنا ہی تھا، تاہم اس سے قبل ہی ظالم بیٹے نے اپنے باپ کو شوٹر کے ذریعے قتل کروا دیا۔تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم قیوم آئس کا نشہ کرتا تھا۔

ملزم قیوم نے چند ماہ قبل اپنے ہی گھر میں چوری کی واردات بھی کروائی تھی۔ملزم قیوم اپنے والد سے جیب خرچ 30لاکھ روپے ماہانہ مانگتا تھا جب کہ ڈاکٹر شاہد صدیق اسے 5لاکھ روپے جیب خرچ دیتے تھے۔ڈاکٹر شاہد صدیق اپنے بیٹے قیوم کو بری صحبت چھوڑنے اور اپنی کمپنی میں جاب کرنے کی نصیحت کرتے تھے، مگر بیٹا اس پر راضی نہیں تھا۔تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے والے شوٹرز وہاڑی کے رہائشی ہیں۔ ملزمان قتل کے بعد نمبر پلیٹس تبدیل کرتے ہوئے وہاڑی پہنچے،تاہم پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور عمران کشور کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد قتل کے بارے میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…