بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

عدت میں نکاح کیس،عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد

datetime 27  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پہلے سے فیصلہ سنایا۔اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جیل کی جانب جانیوالے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

جج کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔یاد رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں 3 فروری 2024 کو 7، 7 برس قید کی سزا ہوئی تھی جسے انہوں نے چیلنج کیا تھا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نیسزا معطلی کے لیے متفرق درخواستیں دائرکی تھیں۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 25 جون کو محفوظ کیا تھا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پانڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت پر ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف عدت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسیران رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی اور ہر جگہ مظاہرے کریں گے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…