منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اے ڈی کمشنر ون دادو کا22 سالہ بیٹا کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکلا

datetime 22  ستمبر‬‮  2020

حیدرآباد(این این آئی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع دادو کا22 سالہ بیٹا کروڑوں روپے کی جائیدادکامالک نکلا۔ایف بی آر نے اے ڈی سی ون کے خلاف جانچ پڑتال کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

ایف بی آر کے باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ ریونیو کا افسر بے نامی جائیدا کا حامل ہے جس نے اپنے بیٹے کے نام پر بھی کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع دادو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون دادو نذیر احمد سومرو خود توکروڑوں روپے مالیت کے حامل ہیں،اس ضمن وہ ایف بی آر کراچی کے ریڈار پر ہیں لیکن ان کا 22 سالہ بیٹا ارسلان احمد بھی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کا حامل ہے۔ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق اے ڈی سی ون دادو نذیر احمد سومرو نے 18 فروری 2017کو اپنے 19سالہ بیٹے ارسلان کا نام ایف بی آر میں رجسٹرڈ کرایا اور اسی برس بیٹے کے نام پر 4کروڑ 68 لاکھ 82 ہزار 865 روپے کی مالیت کے اثاثے ڈکلیئر کیے۔دوسری جانب ضلع دادو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نذیر احمد سومرو نے بتایاکہ بیٹے کو جائیداد اسکی ماں نے دی،مخالفین الزامات لگارہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…