ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سپورٹ پروگرام کارڈ سے بے نظیر اور نوازشریف کی تصاویر ہٹانے کا فیصلہ لیکن اب کس کی تصویر لگے گی؟حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صحت کارڈسے نواز شریف اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیربھٹو کی تصاویر ہٹا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی تحفظ کے اداروں پر سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس لئے صحت کارڈسے نواز شریف اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے

بے نظیربھٹو کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کارڈز پر صرف قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تصاویر ہٹانے کا فیصلہ ووزیراعظم عمران خان کی مشاورت سےکیا گیا ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خود منظوری دی ہے کہ کارڈ پر اب قائداعظم کی تصاویر ہو گی ۔ دریں اثنا ثانیہ نشتر نے بتایا کہ بی آئی ایس پی پروگرام سے نکالے گئے افراد میں گریڈ 17 سے گریڈ 21 تک کے سرکاری افسران بھی شامل تھے۔ جمعہ کو اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ بی آئی ایس پی سے بہت سے مستحق افراد کو بھی نکالا گیا ہے۔نفیسہ شاہ کے نقطہ اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اعتراف کیا کہ بی آئی ایس پی سے کئی نام ایسے نکالے گئے جو واقعی مستحق ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے غلط نکالے جانے والے افراد کی شکایات آرہی ہیں، اب تک غلط نکالے جانے والے 265 افراد کی شکایات آ چکی ہیں جن میں سے 100 درخواستوں کوچیک کرکے بحال کیا جاچکا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…